مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچي ميں ملير بار کے سابق صدر اور ان کے وکيل بيٹے کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکےقتل کرديا ہے. ملير سٹي پوليس کے مطابق 70 سالہ صلاح الدين حيدر ايڈووکيٹ اپنے بيٹے علي رضا حيدر ايڈووکيٹ کے ساتھ صبح 9 بجے گھر سے کورٹ جانے کے لئے نکلے ہي تھے کہ ملير غازي ٹاؤن ميں موٹر سائيکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردي جس سے دونوں شديد زخمي ہوگئے. انہيں ريسکيو ورکرز نے جناح اسپتال پہنچايا تاہم اسپتال لائے جانے تک دونوں جاں بحق ہوچکے تھے. پوليس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ ہے. صلاح الدين ايڈووکيٹ ملير بار کے باني اور سابق صدر تھے جبکہ ان کا بيٹا دو سال قبل ہي ملير بار ميں ان رول ہوا تھا. وکيل باپ بيٹے کے قتل کي اطلاع ملتے ہي وکلاء برادري کے سرکردہ رہنماء جناح اسپتال پہنچ گئے. سندھ ہائي کورٹ کے چيف جسٹس نے وکيل رہنما صلاالدين حيدر ان کے بيٹے کے قتل کا نوٹس ليتے ہوئے. سيشن جج ملير کو تحقيقات کا حکم ديا ہے. جبکہ وزير داخلہ سندھ منظور وسان نے بھي واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے آئي جي سندھ سے رپورٹ طلب کرلي ہے.
مہر نیوز- 24 مارچ 2012ء: پاکستان کے شہرکراچي ميں ملير بار کے سابق صدر اور ان کے وکيل بيٹے کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکےقتل کرديا ہے.
News ID 1564046
آپ کا تبصرہ